اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ اپنی واٹس ایپ چیٹس میں اسٹیکرز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو چیٹ جی پی ٹی ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے اس نئے فیچر کے تحت صارفین مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ اسٹیکرز کو صرف ایک کلک کے ذریعے براہِ راست واٹس ایپ پر شیئر کر سکیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی کے صارفین طویل عرصے سے واٹس ایپ اور دیگر چیٹ ایپس کے لیے اسٹیکرز بنانے کے لیے اس اے آئی چیٹ بوٹ پر انحصار کرتے رہے ہیں۔ تاہم اس کا طریقۂ کار مکمل طور پر مینول ہے، یعنی چیٹ جی پی ٹی کو اسٹیکرز بنانے کا پرامپٹ دیں، انھیں ڈاؤن لوڈ کریں، ان کی کراپنگ کریں اور پھر انھیں واٹس ایپ میں امپورٹ کر دیں۔ یہ طریقہ کام تو کرتا ہے لیکن آسان یا مؤثر نہیں ہے۔


’ایکس‘ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی


چیٹ جی پی ٹی ایپ کے تازہ ترین ورژن (v1.2026.216) میں ایسے شواہد ملے ہیں کہ اوپن اے آئی ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد خاص طور پر واٹس ایپ جیسی ایپس کے لیے اسٹیکرز بنانا ہے۔ ایپ کے کوڈ میں متعدد نئی اسٹرنگز موجود ہیں:

  • چیٹ جی پی ٹی اسٹیکرز
  • چیٹ ایپس میں شامل کریں
  • واٹس ایپ میں شامل کریں
  • واٹس ایپ (کم از کم 3)
  • اسٹیکرز واٹس ایپ میں شامل نہیں کیے جا سکے
  • اسٹیکرز ڈاؤن لوڈ کریں

اس فیچر کا نام خود ’’چیٹ جی پی ٹی اسٹیکرز‘‘ ہے اور یہ صارفین کو اسٹیکرز کو چیٹ ایپس میں شامل کرنے کا اختیار دے گا۔ تاہم فی الحال ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ صرف واٹس ایپ کو سپورٹ کرتا ہے۔ صارفین ’’واٹس ایپ میں شامل کریں‘‘ کے آپشن پر ٹیپ کر کے اپنے بنائے ہوئے اسٹیکرز کو واٹس ایپ میں اپنی مرضی کے اسٹیکر پیک کے طور پر شامل کر سکیں گے۔

ایپ میں یہ بھی ضروری ہوگا کہ صارف واٹس ایپ میں اسٹیکرز شامل کرنے کے لیے کم از کم تین اسٹیکرز بنائے۔ تاہم یہ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے عائد کردہ پابندی نہیں ہے بلکہ واٹس ایپ کی دستاویزات میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک اسٹیکر پیک میں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ 30 اسٹیکرز ہونے چاہییں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں