چیٹ جی پی ٹی کے لاکھوں صارفین اس وقت مایوس ہوگئے جب مقبول اے آئی چیٹ بوٹ اچانک چند گھنٹوں کے لیے آف لائن ہوگیا۔
چیٹ جی پی ٹی کا بند ہونا سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا اور صارفین نے ایکس پر شکایات کے ساتھ ساتھ دلچسپ میمز بھی بنا ڈالیں اور اے آئی پر انحصار کرنے والوں کا مذاق اڑایا۔
میمز میں لکھا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی کے بغیر زندگی کیسے ’نامکمل‘ محسوس ہوتی ہے۔
کچھ صارفین نے تحقیق اور مسائل کے حل کے لیے چیٹ بوٹ پر انحصار کرنے والوں کا مذاق اڑاتے ہوئے دلچسپ میمز بنائیں۔
اوپن اے آئی نے ابھی تک خلل کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے لیکن اس واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لیے نیا موضوع دے دیا۔
ایک صارف نے امیتابھ کی فلم کے سین کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’چیٹ جی پی ٹی بند ہوگیا اور مجھے اب اپنا دماغ استعمال کرنا پڑے گا۔‘
When #ChatGPT is down and I gotta use my own brain. pic.twitter.com/UB64GEgsUl
— oxkev_in (@oxkev_in) October 6, 2025
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’چیٹ جی پی ٹی بند ہونے پر دنیا رک جاتی ہے۔‘
The world comes crashing to a halt when chatgpt goes down
— thomas (@truetearsofjoy) October 6, 2025
تیسرے صارف نے آفس کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’میں اور میرے ساتھی ابھی دفتر میں ہیں کیونکہ چیٹ جی پی ٹی بند ہے۔‘
Me and my co-workers in the office right now because ChatGPT is down pic.twitter.com/50FHYgeU1D
— Yash. (@TheSDELad) June 10, 2025
چوتھے صارف کا کہنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی ہے اور میں اپنا دماغ استعمال کرنے پر مجبور ہوں۔‘
ChatGPT is down and I’m forced to use my own brain pic.twitter.com/5DXYgcPugK
— Bree (@goldlattes) December 26, 2024
میمز اس بات کا مذاق اڑاتے ہیں کہ لوگ روزانہ کے کاموں کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر کتنا انحصار کرتے ہیں۔ بندش نے ظاہر کیا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز ہماری روزمرہ کی زندگی میں کتنے اہم ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


