بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

چوہدری اسلم کی گاڑی میں بم انکے ساتھی اہلکار کے نصب کرنے کا انکشاف، تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ لے لیا ہے، دہشتگردی میں چوہدری اسلم کے بااعتماد ساتھی کا واقعے میں ملوث ہونے کے انکشاف نے افسران میں کھلبلی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملے میں انکے گن مین کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد اچودھری اسلم کیس کی باقاعدہ ازسرنو تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ڈرائیور کامران کے بھائی رضوان سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب اور مظہر مشوانی نے پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران کامران کے اثاثوں، اسکے قریبی دوستوں اور ملنے جلنے والے افراد سمیت دیگر تفصیلات حاصل کی گئیں جبکہ کامران کے بھائی کو تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم حملے کے بعد بالا حکام کو پیش کی جانے والی رپورٹس میں حملہ دہشت گردوں کی منظم کارروائی ظاہر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کورنگی مہران ٹاؤن سے گرفتار چار دہشتگردوں نے تہلکہ خیزانکشافات نے سب کے ہوش اڑا دیئے، گرفتار دہشتگردوں کا کہنا تھا کہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد چوہدری اسلم کی ٹیم میں موجود اہلکار نے ورکشاپ لے جانے کے بہانے گاڑی میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے،مذہبی شدت پسندی رکھنے والے اہلکاروں کو معطل کردیا جائیگا، سی ٹی ڈی میں سات سو کے قریب اہلکار تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری اسلم دس جنوری دوہزار چودہ کو کراچی لیاری ایکپریس وے پر دھماکے کے نتیجے میں چار ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں