site
stats
پاکستان

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے وزیراعظم کی اہلیت کو چیلنج کردیا

لاہور : سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم کی اہلیت کو چیلنج کردیا، لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نوازشریف پر اثاثے چھپانے پر آرٹیکل تریسٹھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نوازشریف کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، نوازشریف کی نااہلی سے متعلق چار سو ساٹھ صفحات پر مشتمل درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے لندن میں بنائی گئیں جائیدادوں کا ذکر گوشواروں میں نہیں کیا، اثاثے چھپانے غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل تریسٹھ کے تحت وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے۔


مزید پڑھیں : نواز شریف کو نااہل قرار دلانے کیلئے افتخار چوہدری اسپیکر کو ریفرنس بھیجیں‌ گے


درخواست کے متن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کے لئے اسپیکراسمبلی ایازصادق سے بھی رجوع کیا مگر اسپیکر نے سنوائی کئے بغیر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی، عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کا حکم کالعدم قرار دے۔


مزید پڑھیں :  پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف پٹیشن دائرکردی


درخواست میں وزیراعظم نوازشریف سمیت اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن،اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ’’میاں محمد نواز شریف نے یہ نہیں بتایا کہ بیرون ملک رقم منتقل کیسے کی گئی یا پھر بیرون ملک میں سرمایہ کاری کیسے کی گئی جبکہ شریف برادران نے دبئی میں موجود فیکٹری 2005 میں فروخت کردی تھی۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس میں حکمران خاندان کا نام سامنے آنے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹی او آرز کی تشکیل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جو تاحال ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس ڈیڈ لاک کو ختم کروانے کے لیے دونوں فریقین کے درمیان ایک اور نشست بٹھانے کا اعلان کیا ہے۔


مزید پڑھیں :  شیخ رشید نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا


 

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کی نااہلی سے متعلق پہلے ہی الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کروادی گئی ہیں جو تاحال التوا کا شکار ہیں جبکہ حکومتی اراکین نے بھی تحریک انصاف کے لیے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس نااہلی سے متعلق ریفرنس دائر کردیا ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top