بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

خطرہ سرحدوں کے ساتھ اندر چھپے دشمن سے بھی ہے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

کھاریاں : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ خطرہ سرحدوں کے ساتھ اندر چھپے دشمن سے بھی ہے، دشمن سامنے نہیں آسکتا، وہ چھپ کروار کرتا ہے، فوج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لیے مثال ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نیشنل کاؤنٹرٹیررازم ٹریننگ سینٹر پبی کھاریاں کے دورے کے دوران کورس مکمل کرنیوالے اہلکاروں کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر چوہدری نثار نے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں کی عملی مشق کا معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سینٹر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں محض ہتھیاروں سے ہی نہیں لڑی جاتیں، جنگوں کیلئے جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے، ہماری افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں جذبہ ایمانی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ خطرہ سرحدوں کے ساتھ اندر چھپے دشمن سے بھی ہے، دشمن سامنے نہیں آسکتا وہ چھپ کر وار کرتا ہے، دشمن کی کوئی اقدار نہیں کوئی اصول نہیں، وہ اسلام کو بدنام کرتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ڈر پوک دشمن پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں