The news is by your side.

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا عقیل کریم ڈھیڈی سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی کو یقین دہا نی کرائی ہے کہ ان سے متعلق معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جا ئے گی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی نے عقیل کریم ڈھیڈی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، چوہدری نثار نے عقیل کریم ڈھیڈی کو مکمل تعاون اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا عندیہ بھی دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ معاملے میں ملوث افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

گزشتہ روز ایف آئی اے نے ایک ریسرچ رپورٹ کی بنیاد پر بروکریج ہاؤس کیخلاف کارروائی کی تھی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کے دو افسران کو حراست میں لیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں