وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے لارڈ نذیر کی ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے لارڈ نذیر کی ملاقات

اسلام آباد : وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے لارڈ نذیر احمد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور انکو درپیش مسائل اور موجودہ پاک بھارت تناؤ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے لارڈ نذیر احمد سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار لارڈ نذیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے معاملے پر حکومتِ برطانیہ کا جواب حوصلہ افزاء ہے، امید ہے آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ آج بھی مسئلہ کشمیر ہے، بھارت کشیدگی کا سہارا لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیہمانہ ریاستی جبر سے نہ تو کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کو اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے روکا جا سکتا ہے۔

لارڈ نذیر احمد نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیرداخلہ کی ذاتی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔


مزید پڑھیں : ملکی حفاظت کیلیے بیرونی دشمن کیخلاف متحد ہونے کا وقت ہے، چوہدری نثار


گذشتہ روز چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت پاکستان کا براہ راست مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے وہ چھپ کر وار کرے گا، ہم بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔ اگر کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، تو یہ قوم ایک مکے کی طرح یکجا ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں