The news is by your side.

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کیوں ملتوی کی، آج راز سے پردہ اٹھائیں گے جبکہ چوہدری نثار عمران خان اور پیپلز پارٹی کے مطالبے کا جواب بھی دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کریں گے  اور سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا چوہدری نثار سے استعفی کا مطالبے پر وفاقی وزیرداخلہ آج شام جواب دینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان آج پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے کمیشن کے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیں گے

گزشتہ روز وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے طویل بیٹھک بھی کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سانحہ کوئٹہ پر تحقیقاتی رپورٹ پرغور کیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم سے ہدایت ملنے کے بعد وزیر داخلہ آج مخالفین کو جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنا تھی۔

ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ  وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی وجہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالی میٹنگ تھی جو طویل ہوگئی اور جس کی وجہ سے جمعہ کو ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی، اب وزیر داخلہ  ہفتہ کو پریس کانفرنس کرینگے۔


مزید پڑھیں : سانحہ کوئٹہ پر کمیشن نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے


یاد رہے کہ سانحہ کوئٹہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ کے کردار پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

قومی اسمبلی میں بھی وفاقی وزیر داخلہ کو کڑی تنقید کا سامنا رہا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چوہدری نثار کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا بھی جمع کرا دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے بھی چوہدری نثار کے استعفے کا مطالبہ کردیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے رپورٹ کو چوہدری نثار کے خلاف ایف آئی آر قرار دے دی

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں