بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

رحمان ڈکیت ڈان نہیں، چوہدری اسلم کیلیے صرف آنکھ کا بال تھا، اہلیہ نورین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 دسمبر 2025): انکاؤنٹر اسپیشلسٹ چوہدری اسلم کی اہلیہ نورین کا کہنا ہے کہ رحمان ڈکیت کوئی ڈان نہیں تھا بلکہ وہ مرحوم شوہر کیلیے ایک آنکھ کے بال کی مانند تھا۔

نجی نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نورین اسلم نے کہا کہ رحمان ڈکیت کو لوگوں نے خوف کی علامت بنا دیا تھا حالانکہ وہ شوہر کیلیے معمولی جرائم پیشہ ملزم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری اسلم میں فلمی ہیرو کی جھلک

نورین اسلم نے مزید کہا کہ چوہدری اسلم اسے آنکھ کا ایک بال سمجھتے تھے۔

گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اسلم کی بیوہ نے کہا تھا کہ بھارت میں فلم دھریندر ہماری فوج کے خلاف بنائی گئی ہمیشہ ان کے دل کیا ہیں کبھی بھی پاکستان کیلیے کلیئر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فلم بنانی تھی تو ٹی ٹی پی پر بناتے صرف لیاری پر فلم بنا دی، چوہدری اسلم نے بڑے کردار ادا کیے ہم فلم بنائیں گے یا پھر اسے ڈرامے کی صورت میں لائیں گے کیونکہ بھارت نے شوہر کے کردار کو لیاری تک ہی محدود کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شوہر کا کردار صرف لیاری تک محدود نہیں تھا وہ کتنے بڑے انسان تھے یہ ہم بتائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں