اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وزیراعظم ہرفورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بطور سوسائٹی لوگوں پرتوجہ دینی چاہیے، ہمیں کامیابیوں پر فخر، کمزوریوں کوختم کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بیرون ملک تاثر ہے کہ پاکستان میں زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے، ہماری حکومت قبضہ مافیا سے ساری زمین واگزار کرائے گی۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ تو ہٹلر نے بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وزیراعظم ہر فورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں51ویں روز بھی کرفیو

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 51ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں