The news is by your side.

Advertisement

اب نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی: چوہدری نثار

تصدق حسین جیلانی اس وقت پہلی ترجیح نظرآرہے ہیں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ اب پارلیمانی کمیٹی کرے گی.

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے ڈیڈلاک سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ اب اس معاملے میں کوئی شک نہیں‌ رہا کہ فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں‌ ہوگا.

آئندہ انتخابات میں چار حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، دو قو می، دو صوبائی حلقوں سےالیکشن لڑنے کا ارادہ ہے

چوہدری نثار

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تصدق حسین جیلانی پہلی ترجیح نظرآرہے ہیں، بہ ظاہر یوں لگتا ہے کہ ان ہی کے نام پر اتفاق ہوجائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں چار حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، دو قو می، دو صوبائی حلقوں سےالیکشن لڑنے کا ارادہ ہے.

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے مؤقف کوپذیرائی مل رہی ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ میرے مؤقف کو ہمیشہ ہر وقت پذیرائی ملی ہے۔

چوہدری نثار نے دعویٰ کیا کہ اس وقت مسلم لیگ ن 95 فیصد ایم این اے ان کے موقف کے حامی ہیں.

ایک صحافی نے چوہدری نثار سے سوال کیا کہ کیا عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے؟ تو انھوں‌ جوابآ کہا، میرا بھی آپ سے یہی سوال ہے.


ہرلیگی کارکن کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں