The news is by your side.

Advertisement

چوہدری نثار کا حلف رکنیت؛ اہم وضاحت آ گئی

چوہدری نثار کےحلف رکنیت سے متعلق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کی وضاحت آگئی۔

سیکرٹری اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثار سےحلف لینے سے انکار نہیں کیا گیا، معاملے ‏پر 3 درخواستیں راولپنڈی بینچ اور 2 لاہورہائیکورٹ میں ہیں۔

سیکرٹری نے کہا کہ قانونی مشاورت کےلئے 2 دن کا وقت مانگا ہے تاکہ چیک کر سکیں کہیں ‏اسٹے تو نہیں، جانچ کرنا ضروری ہے تاکہ توہین عدالت کےمرتکب نہ ہوں۔

سیکرٹری نے کہا کہ قانونی رائے کے بعد چوہدری نثار سے حلف لے لیں گے۔

چوہدری نثار علی خان الیکشن جیتنے کے تین سال بعد ایم پی اے کاحلف اٹھانےکیلئے پنجاب ‏اسمبلی پہنچے تو انہیں اسپیکر چیمبر میں بٹھایا گیا مگر اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ اور قائم مقام ‏اسپیکر دوست محمد مزاری اپنے دفاتر میں موجود نہیں تھے۔

چوہدری نثار نے سیکرٹری اسمبلی کو بتایا کہ ایک ہفتے قبل حلف رکنیت سے متعلق آگاہ کیا تھا، ‏قائم مقام اسپیکر کی عدم موجودگی میں چیئرمین پینل حلف لے سکتا ہے۔

تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد چوہدری نثارحلف اٹھائے بغیر پنجاب اسمبلی سےروانہ ہوگئے۔ ‏اسمبلی سے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی کھیل کا ‏حصہ نہیں، ملک کو تقسیم کی نہیں افہام وتفہیم کی ضرورت ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں