ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

باپ بیٹی مل کر فوج اور عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں: پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے فوج سے پانچ اور عدلیہ سے تین بار لڑائی مول لی، باپ بیٹی مل کر فوج اور عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع ملا تو پنجاب ملک کا بڑا بھائی بن کر دکھائے گا۔

ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ یہ حکمرانوں کی نحوست کے آخری ایام ہیں‘ نواز لیگ کا دس سالہ دور اور ان کی سیاست اب اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔

پرویز الہٰی کی عبد القدوس بزنجو سے ملاقات، سیاسی سفر ساتھ جاری رکھنے کا عزم

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جس جماعت کا سربراہ نااہل ہو اس جماعت کا کیا مستقبل ہوسکتا ہے، انھوں نے ن لیگ کے ارکان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے ہماری جماعت میں آجائیں، یہی ان کا اصل گھر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پتا نہیں ہے لیکن انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ قوم کو پتا ہے کہ انھیں کیوں نکالا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دونوں چوہدری شجاعت، پرویز اعلیٰ نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے اہم ملاقات کی تھی، جس میں آئندہ انتخابات میں ایک ہی نشان سے الیکشن لڑنے کا  اعلان کیا گیا تھا۔ بعد میں پیرپگارا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے خسرو بختیار سے بھی ملے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں