اشتہار

مریم نواز کا لیگل نوٹس !چوہدری سالک حسین نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیگل نوٹس کا بھرپور اور مکمل جواب دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے  لیگل نوٹس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوٹس کی خبریں سنی ہیں اور وہ اس کا قانونی اور بھرپور جواب دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے واضح کیا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی تعیناتی سے متعلق باتیں بالکل من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اور  کرپشن کے حوالے سے میرا بیان میری ذاتی رائے پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف دو دن پرانا بیان نکال کر دیکھ لیں، پنجاب حکومت نے خود تسلیم کیا ہے کہ صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

دوسری جانب چوہدری سالک حسین کے بیان کے جواب میں پنجاب حکومت کی ترجمان اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سخت ردِعمل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ "سالک صاحب! باتوں کے بجائے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیگل نوٹس کا باضابطہ جواب دیں. یا تو پنجاب حکومت پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کے ٹھوس ثبوت پیش کریں یا پھر اعلانیہ معافی مانگیں۔”

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں