The news is by your side.

Advertisement

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا

اسلام آباد : ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین شہباز کابینہ کا حصہ بن گئے، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا۔

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر اپنے بیان میں کہا چوہدری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین نے میرے کہنے پر ہی وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا، انہیں میری مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے آج صبح وفاقی کابینہ کے 4 نئے ارکان نے حلف اٹھایا تھا ، حلف اٹھانے والوں میں ق لیگ کے چوہدری سالک حسین ، ن لیگ کے جاویدلطیف ، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور محمدہاشم نوتیزئی شامل تھے۔

ق لیگ کے چوہدری سالک حسین ، ن لیگ کے جاوید لطیف ، بی این پی مینگل کے آغاحسن بلوچ نے وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف لیا جبکہ بی این پی کے محمدہاشم نوتیزئی بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں