تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں باجوہ کا کردار تھا، چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں باجوہ کا کردار تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں جنرل باجوہ کا بڑا کردار تھا وہ ہر معاملے میں ان کی حکومت کی مدد کرتے تھے۔

سابق گورنر نے دعویٰ کیا کہ عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ بننے کے چند ماہ بعد ہی اسٹیبلشمنٹ کی عمران خان سے دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی تھیں، فوج عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی لیکن اس کے باوجود انہیں ہٹایا نہیں گیا جس کی بنیاد پر فاصلے پیدا ہونا شروع ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی کیونکہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی یہ نہیں چاہتے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ اکثریت قومی اسمبلی سے استعفے کے حق میں نہیں ہے، ارکان اسمبہلی چالاک ہیں اور سمجھ گئے ہیں کہ خان صاحب سے کیسے نمٹیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور نے کہا کہ مجھے اقتدار کی کوئی خواہش نہیں ہے تحریک انصاف میں اس لیے شامل ہوا تھا کہ ایک لیگیسی چھوڑنا چاہتے تھے، میری خواہش تھی جو پوری نہیں ہوسکی کہ ملک میں ایک ڈیموکریٹک جماعت ہونی چاہیے۔

نئی جماعت بنانے کے سوال پر چوہدری سرور نے کہا کہ ’ایسا کچھ نہیں سوچ رہا لیکن جس بھی جماعت میں جاؤں گا ان سے اپنے خیالات شیئر ضرور کروں گا اگر اس پارٹی کے اور میرے خیالات ملیں تو ضرور غور کریں گے۔

Comments

- Advertisement -