منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

‘چاہے کچھ بھی کر لیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کی واپسی سے باہرنکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کل نوازشریف کے آنے جانے کی فکر لگی ہے، چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، ان کی پارٹی اور ورکر کہیں تو علیحدہ بات ہے۔

نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کےامیدواروں کا نوازشریف کی واپسی کہنامضحکہ خیزہے، نوازشریف کی واپسی سے باہرنکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن ایسے کاموں میں لگے رہے تو پھر ملک کااللہ حافظ، کوئی لیڈرمہنگائی پر پارلیمنٹ میں مثبت بیان دے تو ہمارے ارکان بات سنیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے پیسوں کاالزام نوازشریف پر ہے ، اس سے زیادہ تو کیسزخرچ کر دیے گئے، واپسی کیلئے گارنٹی کی بات کرتے ہیں ، یاد رکھیں زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے والے لیڈر جلد انجام دیکھیں گے، مہنگائی مہنگائی کا شور ہر طرف ہے لیکن خاتمے کی کوئی تجویز نہیں دیتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں