تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

’ملکی مفادات کیخلاف بات کرنے والوں کو سخت سزا دینی چاہیے‘

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ملکی مفادات کے خلاف بات کرتے یا لکھتے ہیں ان کو سخت سزا دینی چاہیے۔

چوہدری شجاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی، قومی مفاد کے خلاف کوئی ثبوت ملے تو کوئی شخصیت بھی رعایت کی مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا: ’سیلاب اس وقت قومی مسئلہ ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہے، ان ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کی، محب وطن اوورسیز کا بھی شکریہ جنہوں نے بڑھ چڑھ کر امداد میں حصہ لیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنان اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد و بحالی میں حصہ ڈالیں، سیاسی لیڈر ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں، چاہے وہ کسی بھی جماعت کے ہوں۔

Comments

- Advertisement -