منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: ظفر حجازی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کیس کی سماعت سرکاری وکیل کے عدالت نہ پہنچنے کے باعث 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ آج سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے سابق چیئرمین ظفر حجازی پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کے مرکزی ملزم ظفرحجازی پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی۔

تاہم سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں: ظفر حجازی کی زندگی کو خطرہ ہے، اعتزاز احسن

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شریف خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کے دوران ایس ای سی پی کے 3 افسران علی عظیم اکرم، عابد حسین اور ماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کے روبرو چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا اعتراف کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کام انہوں نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے ایما پر کیا۔ چیئرمین کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس کی فائل بند کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا، اور حکم عدولی پر انہوں نے مذکورہ افسران کو گلگت بلتستان سمیت دور دراز علاقوں میں تبادلوں کی دھمکی دی تھی۔

ریکارڈ ٹیمپرنگ کا انکشاف سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے، انہیں گرفتار کرنے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ظفر حجازی فی الحال ضمانت پر رہا تھے۔ انہیں گزشتہ ماہ 8 اگست کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں