تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

لاہور کا چائے تھانہ

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایسا انوکھا ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جہاں آنے والوں پر مقدمہ درج ہوتا ہے اور پھر سزا بل کی صورت میں ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنی نوعیت کا انوکھا ریستوران کھولا گیا ہے جو جیل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

یہاں ویٹر نہیں بلکہ قیدی ہیں جن کا کام کال کوٹھری میں کھانا تیار کرنا اور جیل میں بیٹھے مہمانوں کو یہ کھانا پیش کرنا ہے۔

مزیدار کھانا کھانے کے بعد جیلر بل کے بجائے ایف آئی آر کاٹتا ہے۔

لاہور کے چائے تھانہ نامی اس ریستوران کی دیوار پر خطرناک اور اشتہاری ملزمان کی تصاویر اور پھانسی کے پھندے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

جیل نما اس ریستوران میں موسیقی کے ساتھ ساتھ لڈو اور تاش کھیلنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -