تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سستے مکانات، اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےسستے مکاناتی قرضےکیلئےحکومت کی مارک اپ زر اعانت کا اعلان کردیا۔

حکومت عوام کوسستے مکانات کی تعمیر اور خریداری کیلئےمارک اپ زر اعانت فراہم کریگی۔

پہلی بارمکان بنانے اور خریدنے والوں کو سستے مارک اپ ریٹ پر قرضے مل سکیں گےیہ سہولت اسٹیٹ بینک کےانتظامی تعاون کےساتھ فراہم کی جائےگی۔

حکومت نے10سال میں قرضوں پر مارک اپ ادائیگی کیلئے33 ارب روپےمختص کیےہیں اس مقصد کیلئے اسٹیٹ بینک اورحکومت پاکستان نےمفاہمتی یادداشت پردستخط کیےہیں۔

مارک اپ زر اعانت کی سہولت تمام بینکوں کےذریعےدستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ہاؤسنگ فنانس اور مائیکرو انٹرپرائز قرضوں کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے عام قرضوں کی بھی حد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عام قرضوں اور ہاؤسنگ فنانس کے لیے قرضہ لینے والوں کی سالانہ آمدنی اب 12 لاکھ اور 15 لاکھ روپے ہونی چاہئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے گھریلو یا ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سونا گروی رکھوا کر قرضہ لینے کی حد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ فنانس قرضوں کی حد میں اضافے کا فیصلہ اس حقیقت کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ مائیکرو فنانس بینکوں کے ذریعے قرض کی موجودہ حد سستے ہاؤسنگ فنانس کو فروغ دینے کے لیے ناکافی تھی۔

Comments

- Advertisement -