تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دنیا کے سستے ترین مقامات میں پاکستان کے کون سے دو شہر شامل ؟

دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی، وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

برطانوی مالی جریدے "دی اکنامسٹ” کے انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست اس سال بھی دنیا کے 3 شہر مہنگے ترین قرار پائے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

جہاں تک دنیا کے سستے ترین شہروں کی بات ہے تو اس سال یہ اعزاز کرغزستان کا شہر بشکیک کے نام رہا۔ اس کے بعد دوسرے نمبر ہر زیمبیا کا شہر لوساکا اور جارجیا کا شہر تبلیسی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

جریدے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں سے پانچ کا تعلق براعظم افریقا سے ہے۔ دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر تیونس، پانچواں براسیلیا، چھٹا ونڈہوئک ساتواں تاشکنت جب کہ آٹھواں گیبرونے ہے۔

سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے جب کہ دارالحکومت اسلام آباد کا گیارہواں نمبر ہے۔

Comments

- Advertisement -