تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سال 2018، جنگلی جانوروں کی مزاحیہ اور بہترین تصاویر

فوٹو گرافی ایسا فن ہے، جس میں فوٹو گرافرز کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ دنیا اُن کی صلاحیتوں کی معترف ہوسکے۔

فوٹو گرافر حضرات اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایک اچھا کلک نہ صرف اُنھیں کامیابی دلاسکتا ہے، بلکہ اسی لمحے پر ان کے مستقبل کا انحصار بھی ہوتا ہے۔

کہتے ہیں کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے، تصویر کسی چیز کی منظر کشی، اس کا پس منظر اور مقصد ایک لمحہ میں بیان کرسکتی ہے۔

نیشنل جیوگرافک کی جانب سے سال 2018 کی بہترین تصاویر کا اعلان کردیا گیا۔ مقابلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافرز نے حصہ لیا جس میں انہوں نے جانوروں کی مزاحیہ تصاویر جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ وائلڈ لائف کی جانب سے یہ چوتھا مقابلہ تھا جس میں مختلف کیٹگریز کو بھی شامل کیا گیا، ججز نے جیتنے والے خوش نصیبوں اور  بہترین تصاویر کا اعلان کیا۔

فاتح تصویر

ایک حیران و پریشان گلہری کی تصویر نے مزاحیہ والڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈ حاصل کیا، یہ تصویر امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر میری مک گوون نے بنائی جسے انہوں نے ’کاٹ ان دی ایکٹ‘ یعنی رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا عنوان دیا تھا۔

جیوری کی جانب سے منتخب کی جانے والی دیگر تصاویر میں کیمرا مین بننے والا برفانی بھالو، مسکراتی شارک، اشتعال انگیز ریچھ، خطرہ محسوس کرنے والے الو سمیت دیگر شامل تھیں۔

مقابلے میں شامل چند دلچسپ اور دلفریب تصاویر پیش ہیں۔

شین کینا نامی فوٹو گرافر کی اس تصویر نے کریئیچرز آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا

ہوگ ڈینس کی تصویر نے ججز کی خوب توجہ حاصل کی، انہوں نے ایک ایسی تصویر بنائی جسے دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔

تانیہ ہوپرمین نے ‘انڈر دی سی’ کیٹیگری میں مسکراتی ہوئی بلیو شارک کی تصویر پر تیسرا انعام حاصل کیا۔

فوٹو گرافر نے اس تصویر کو اس وقت اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جب برفانی بھالو پہلے سے نصب کیمرے کی طرف گیا اور اُس نے دیکھنا شروع کیا، تصویر میں ایسا معلوم ہورہا ہے جیسے برفانی بھالو خود بھی ماہر فوٹو گرافر ہے۔

بھارتی فوٹو گرافر ارش دیپ سنگھ نے دیوار پر بیٹھی الو کی تصویر بنائی جس پر انہیں جونیئر کیٹگری کا ایوارڈ دیا گیا
ملکا نین کی تصویر کو امیزنگ انٹرنیٹ پورٹفولیو کا ایوارڈ دیا گیا

منتخب کی جانے والی دیگر تصاویر

رقص کرتے دو بھالو بھی توجہ کا مرکز بنے
ناراض ریچھ کی ادا کو کیمرہ مین نے محفوظ کیا

Comments

- Advertisement -