(2 اکتوبر 2025) چیونٹیوں بھرا کباب ایک مشہور کہاوت ہے جو سب نے سن رکھی ہوگی مگر اب حقیقت میں چیونٹیوں بھرا پنیر کھایا جاتا ہے۔
دنیا بھر میں کئی واقعات کو کہاوت یا مثال کے ذریعہ بیان کیا جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک مشہور زمانہ کہاوت ’’چیونٹیوں بھرا کباب‘‘ ہے۔ جو بیشتر لوگوں نے سن رکھی ہوگی۔ یہ ایسے موقع پر کہی جاتی ہے، جب کوئی چیز دیکھنے میں خوشنما ہو، مگر اندر سے اس کے بالکل الٹ۔
تاہم اب حقیقت می ایسا پنیر کھانے کے لیے دستیاب ہے، جو چیونٹیوں سے بھرا ہے اور یہ پنیر عام گائے کے دودھ سے ہی بنایا جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منفرد ڈش برازیل میں تیزی سے مشہور ہو رہی ہے، جو چیونٹیوں سے ملا کر بنایا گیا ہے۔
اس پنیر کی تیاری میں کوئی خاص دودھ نہیں بلکہ عام گائے کا دودھ استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اس میں خاص قسم کی چیونٹیاں ملائی جاتی ہیں، جو کھانے کے قابل ہوتی ہیں۔
اس عجیب وغریب پنیر کی تیاری کے لیے یہ مخصوص چیونٹیاں بنیادی طور پر ایمازون کے جنگلات سے منگوائی جاتی ہے ہیں اور ان کا ذائقہ لیموں کی طرح تُرش یا مصالحہ دار جڑی بوٹیوں جیسا ہوتا ہے۔
پنیر میں ان چیونٹیوں کو منفرد ذائقہ بنانے کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔ مقامی کسان اور شیفر اس کو گورمیٹ فوڈ کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں جب کہ کچھ ریسٹورینٹس میں تو یہ پنیر معمول سے زائد قیمت پر ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتا ہے۔


