کراچی: شہرِقائد کے تعلیمی ادارے امام حسینؓ کے چہلم اوربلدیاتی انتخابات کے سبب چاردن تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چہلم امام حسینؓ اور کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 3 دسمبربروزجمعرات امام حسینؓ کے چہلم کے سلسلے میں صوبے بھرمیں عام تعطیل رہے گی۔
اگلے روز 4 دسمبربروزجمعہ الیکشن مٹیریل کی فراہمی اورترسیل کے سبب سرکاری اسکول بند رہیں گے۔
کراچی میں پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیاجارہا ہے جس کے سبب حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے اوراس کے اگلے دن اتوار یعنی کہ ہفتہ وار تعطیل ہے۔
چہلم امام حسینؓ اوربلدیاتی انتخابات کے سبب کراچی میں سرکاری اسکول چاردن تک مسلسل بند رہیں گے۔
چہلم امام حسینؓ اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پرشہرقائد میں سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔
گزشتہ روز ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹرجمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا تھا کہ چہلم پرسیکیورٹی خدشات موجود ہیں اگرکچھ ہواتوبلدیاتی انتخابات متاثرہوسکتے ہیں لہذا پولیس نے مکمل انتظامات کئے ہیں۔
دوسری جانب چہلم اور بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبرکی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔