چارسدہ یونی ورسٹی حملے میں شہید ہونے والے افراد کا چہلم -
The news is by your side.

Advertisement

چارسدہ یونی ورسٹی حملے میں شہید ہونے والے افراد کا چہلم

چارسدہ: باچاخان یونیورسٹی پرہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کا چہلم آج منایا جارہا ہے۔

حملے میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں یونی ورسٹی کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدا کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کی ارواح کے لئے دعا کی گئی۔

باچا خان یونی ورسٹی پرہونے والے حملے میں 21 افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ پاک فوج کی جانب سے ریسکیوآپریشن کے نتیجے میں چاروں حملہ آوروں کو مارگرایا گیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے سانحہ چارسدہ پرپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ آوروں کے افغانستان سے تعلق کے شواہد مل گئے ہیں۔

دہشت گرد تنظٰیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان عمرمنصورنے گزشتہ روزغیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے باچا خان یونی ورسٹی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کا ردعمل قراردیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں