منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں چہلم کے مرکزی جلوس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، جبکہ جلوس کے مرکزی راستوں کو کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، جبکہ امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پر جلوس اختتام پذیر ہوگا، مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

چہلم کے مرکزی جلوس کے اطراف انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی جائیگی، جلوس کی گزرگاہ پرموجود دکانوں کوبھی باقاعدہ طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

جلوس کی گزرگاہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ سرچنگ کے فرائض سر انجام دے گا، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

خصوصی پاس کی حامل گاڑیوں کو جلوس میں اندر جانے کی اجازت ہو گی، ایم اے جناح روڈ جلوس کے دوران عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا، دوران جلوس شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور میں چہلم امام عالی مقام ؓ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی گیٹ سے برآمدہو گا، جلوس مسجد وزیرخان سے ہوتا ہوا محلہ شیعاں موچی گیٹ پہنچے گا، اس کے بعد جلوس محلہ چہوٹہ مفتی باقر پہنچے گا۔

لاہور سے بر آمد ہونے والا چہلم کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پرانی کوتوالی پہنچے گا جہاں عزادار نماز ظہرین ادا کریں گے، نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بازار حکیماں والا کی طرف گامزن ہوگا۔

جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بھاٹی گیٹ پہنچے گا جہاں عزادار زنجیر زنی کریں گے،جلوس بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں