بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی : شہر کوصاف دیکھنا چاہتا ہوں،وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں صفائی کی ناقص صورت حال پر اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کو صاف دیکھنا چاہتاہوں.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت آج صبح سندھ سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا.جس میں صوبائی وزراءاور دیگر حکام نے شرکت کی.

اجلاس کے ووران ڈی ایم سی ساﺅتھ نے مراد علی شاہ کو صفائی پر بریفنگ دی،اجلاس کی صدارت کےلیے وزیر اعلیٰ سندھ صبح اٹھ بجے ہی سندھ سیکرٹریٹ میں پہنچ گئے تاہم دیگر افسران اور صوبائی وزراءمراد علی شاہ کے بعد اجلاس میں پہنچے.اجلاس شروع ہو ا تو افسروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنا تعارف کروایا.

- Advertisement -

وزیرا علیٰ سندھ نے ڈی ایم سی ساﺅتھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام نہ کرنے والے ڈی ایم سی کو تبدیل کر دیا جائے گا،مجھے باتیں نہیں حل بتایاجائے.

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے سندھ حکومت پر بہت تنقید ہوئی ہے،مجھے فوری حل چاہیے،شہر کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں.

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہریوں کی تکلیف محسوس کر تاہوں،ملیر کی سڑکوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے.شہر میں کھیل کے میدانوں میں بھی کچرا پھینکنے کی شکایات ہیں تاہم کسی گراﺅنڈ میں کچرا پھینکے کی اجاز ت نہیں دیں گے.

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا تعین کر کے فوری بتایا جائے اور سڑکوں پر پتھارے بھی ہٹائے جائیں،سڑکوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے.

*سندھ کی تقسیم کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،مراد علی شاہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’سندھ کی تقسیم کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، سندھ میں سندھیوں کی حکومت ہے اور ہم اس طرح کی باتیں ہرگز برداشت نہیں کریں گے‘‘.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں