site
stats
کھیل

برطانوی فٹبالر جان ٹیری آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی: برطانوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان جان ٹیری آئندہ ماہ جولائی میں بین الاقوامی فٹبالرز پر مشتمل ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ میں شرکت کی غرض سے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں دوستانہ میچ کی منتظم کمپنی لیژرز لیگ نےاعلان کیا کہ انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور زمانہ کلب چیلسی سے تعلق رکھنے والے سینٹر بیک کھلاڑی جان ٹیری آئندہ ماہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

جان ٹیری رونالڈینیو اور دیگر بین الاقوامی فٹبالرز کے ہمراہ کراچی آئیں گے جہاں وہ دوستانہ میچ میں شرکت بھی کریں گے۔


فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلکا پاکستان کادورہ کریں گے


خیال رہےکہ انگلش ڈیفینڈر جان ٹیری بین الاقوامی انگلش ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ لیگ فٹبال میں چیلسی کی بھی قیادت کی۔

واضح رہےکہ اس نمائشی میچ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے فٹبالرز میں برازیلین کھلاڑی اور ورلڈ کلاس اسٹرائیکر روبرٹ و کارلوس، سابق فرانسیسی کھلاڑی و اسٹرائیکر نکولس انیلکا، سابق فرانسیسی فٹبالر روبرٹ پائرس، سابق انگلش گول کیپر ڈیوڈ جیمز، سابق پرتگالی کھلاڑی لوئس بؤا مورتے اور سابق جرمن مڈ فیلڈر جارج بؤاتینگ شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top