تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

چین کی سیاحت کرنے والوں کے لیے خوش خبری

بیجنگ: چین کا لگ بھگ 11 ارب ڈالرز سے بننے والا نیا میگا ایئر پورٹ تیانفو آپریشنل ہو گیا ہے، یہ چین کا تیسرا بڑا ایئر پورٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈُو کے بین الاقوامی ایئر پورٹ نے آخر کار کام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، اور یوں ایک پیارے جانور پانڈا کی وجہ سے معروف اس علاقے تک پہنچنے کا ایک نیا راستہ کھل گیا ہے۔

چینگ ڈو کے تیانفو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑنے والی پہلی پرواز سیچوان ایئر لائنز کی تھی، جو دارالحکومت بیجنگ کے لیے روانہ ہوئی، چینگ ڈو صوبہ سیچوان کا دارالحکومت ہے، جو اب شنگھائی اور بیجنگ کے بعد چین کا تیسرا سب سے بڑا شہر بن چکا ہے، اور یہاں دو انٹرنیشنل ایئر پورٹس واقع ہیں۔

یہ ایئرپورٹ ‏70 ارب چینی یو آن (10.8 ارب ڈالرز) کی لاگت سے تیار ہوا ہے، اس کا پہلا مرحلہ 3 رن ویز اور 2 ٹرمینلز کے ساتھ کُل 7,10,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

یہ سالانہ 6 کروڑ مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ایئر پورٹ مکمل تعمیر کے بعد 14 لاکھ مربع میٹر پر پھیل جائے گا، اور سالانہ 12 کروڑ مسافروں کو خدمات فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ صوبہ سیچوان نہ صرف اپنے پانڈا بلکہ مزے دار کھانوں اور خوب صورت مناظر کی وجہ سے بھی معروف ہے، اور چین کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو مقامی اور بین الاقوامی دونوں سیاحوں میں یکساں مقبولیت رکھتا ہے۔

دل چسپ امر یہ ہے کہ وبا سے قبل چینگ ڈو کا پرانا ایئرپورٹ مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے ملک کا چوتھا سب سے بڑا ایئر پورٹ تھا، لیکن 2020 کے دوران چوں کہ اس علاقے میں وبا کے اثرات کم تھے اور یہ مقامی پروازوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اس لیے یہ ایئر پورٹ ملک کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا۔

نئے ایئر پورٹ کو شہر کے مرکزی علاقوں سے ایک میٹرو لائن کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے، 140 کلومیٹرز فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی یہ میٹرو ٹرین 37 سے 44 منٹ میں شہر کے مرکز تک پہنچ جاتی ہے، ایک میٹرو لائن نئے ایئر پورٹ کو پرانے ایئر پورٹ سے جوڑنے کے لیے بھی بنائی جا رہی ہے، جو 2023 میں مکمل ہوگی۔

Comments

- Advertisement -