اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

مسافر کو طیارے میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے چنئی سے حیدرآباد آنے والے طیارے میں ایک 38 سالہ خاتون آئی ٹی پروفیشنل کو مبینہ طور پر نامناسب طریقے سے چھونے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب تقریباً 45 سالہ شخص، جو چنئی میں ملازمت کرتا ہے حیدرآباد سے اتر پردیش جا رہا تھا اور اس وقت مبینہ طور پر نشے میں تھا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ نشست پر بیٹھی تھی جبکہ ملزم ان کے برابر میں بیٹھا تھا۔ دورانِ پرواز دونوں میاں بیوی سو گئے تھے۔

طیارے کے لینڈ ہونے سے قبل خاتون نے محسوس کیا کہ کوئی اسے نامناسب طریقے سے چھو رہا ہے جس پر اُس نے دیکھا کہ اُس شخص کا ہاتھ اس پر ہے اور فوراً شور مچایا۔ فلائٹ کے لینڈ ہونے کے بعد خاتون نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس سے شکایت درج کروائی۔

پولیس کے مطابق، خاتون کی شکایت پر بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔

مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ اُس کا ہاتھ غلطی سے خاتون کو لگا۔ تاہم پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اس سے قبل ایک واقعے میں امریکی خاتون نے تلخ کلامی کے بعد بس ڈرائیور پر حملہ کر کے اسے زخمی کردیا، بس بے قابو ہوکر ایک ریسٹورنٹ میں جا گھسی، عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

امریکی ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن میں ایک امریکی خاتون کو بس ڈرائیور پر حملہ کرنے اور حادثہ کرانے کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ واقعہ رواں سال 25 فروری کو پیش آیا تھا جب 26 سالہ امریکی خاتون ریون جانسن نے باتوں باتوں میں اچانک میٹرو بس کے ڈرائیور پر حملہ کر دیا۔

زور دار ’جمائی‘ لینے سے خاتون کی گردن کی ہڈی سرک گئی

سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جانسن نے ڈرائیور پر اس وقت حملہ کیا جب اس نے اسے بتایا کہ یہ بس اس کے مطلوبہ اسٹاپ تک نہیں جائے گی کیونکہ یہ اس کا روٹ نہیں ہے۔

یہ بات سنتے ہی خاتون طیش میں آگئی اور ڈرائیور پر مکوں کلی بارش کردی اچانک غیر متوقع طور پر ہونے والے حملے سے ڈرائیور نے بس پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور بس بے قابو ہوکر ایک ریسٹورنٹ کی عمارت سے جا ٹکرائی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں