site
stats
پاکستان

سانحہ احمد پور شرقیہ، لواحقین کو بیس لاکھ کے بجائے دس لاکھ کے چیک تقسیم

بہاولپور: احمد پور شرقیہ میں ٹینکر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا میں اعلان کردہ بیس لاکھ کے بجائے دس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے حکومت پاکستان کی جانب سے سانحہ احمد پور شرقیہ میں شناخت ہونے والے اٹھائیس جاں بحق افراد کے خاندانوں کو امدادی رقم کے چیک دیئے گئے اس موقعے پر ایم این اے علی حسن، سینیٹر سعود ماجد اور صوبائی وزیر مالک اقبال بھی موجود تھے۔

سانحہ سے متعلق مکمل خبر پڑھیں : آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 162 افراد جاں بحق

دوسری جانب لواحقین کا کہنا تھا امداد کیلئے حکومت کی جانب سے بیس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آج ہمیں جو چیک دیئے گئے ہیں ان میں رقم دس لاکھ روپے درج ہے جس ھیرانی بھی اور پریشانی بھی ہے، میڈیا سے معاملہ اُٹھانے کی درخواست کرتے ہیں

یاد رہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کا مرکزی ملزم ڈرائیورگل محمد نشتر اسپتال میں جان کی بازی ہارگیا ہے جس کے خلاف تھانہ صدر احمدپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اس طرح اس افسوسناک سانحے میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو باسٹھ ہوگئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top