The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا

سڈنی: بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر چتیشور پجارا پریکٹس سیشن کے دوران دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر چتیشور پجارا انجری کا شکار ہوگئے جس کے سبب ان کی تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

پریکٹس کے دوران پجارا کے دائیں ہاتھ میں گیند لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پجارا کو ٹیم کے فزیو کے ساتھ بھی دیکھا گیا بعدازاں وہ پریکٹس کے لیے میدان میں آئے تاہم ان کی کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کے امکانات کم ہیں۔

چیتشور پُجارا

واضح رہے کہ بھارتی اوپنر آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے، چار اننگز میں پجارا نے 15.75 کی اوسط سے صرف 63 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر محمد شامی اور امیش یادیو بھی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں کوہلی کی عدم موجودگی میں بھارتی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں