تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کھاتے ہوئے عام غلطی جو موٹاپے کا باعث بنتی ہے

جاپانی محققین نے موٹاپے اور توند نکلنے کی اہم وجہ جلد بازی میں غذا تناول کرنے اور بغیر چبائے نگلنے کو قرار دے دیا۔

جاپان کی ویسیڈا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثر لوگ کھانا کھاتے وقت یہ عام کی غلطی کرتے ہیں جو ان کو موٹاپے اور توند کا شکار بنا دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا چباکر کھانے سے جسمانی وزن میں اضافہ رکتا ہے جب کہ نوالے چبانے کے دوران خرچ ہونے والی توانائی جسمانی درجہ حرارت بڑھاتی ہے۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں کو سیال غذا کے استعمال کے 3 مختلف ٹرائلز کا حصہ بنایا گیا جو سب الگ الگ دنوں میں ہوئے۔

پہلے ٹرائل میں رضاکاروں کو ہر 30 سیکنڈ میں 20 ملی لیٹر سیال غذا نگلنے کی ہدایت کی جبکہ دوسرے ٹرائل میں انہیں کہا گیا کہ وہ غذا کو منہ میں چبائے بغیر رکھیں اور پھر نگل لیں اور آخری ٹرائل میں رضاکاروں کو 30 ملی لیٹر غذا 30 سیکنڈ تک چبانے اور پھر نگلنے کا کہا گیا۔

تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ چبانے سے توانائی کا عمل تیز ہوتا ہے جو خون کی روانی بھی تیز کرتا ہے اور جسمانی درجہ حرارت بھی بڑھاتا ہے جب کہ موٹاپے اور میٹابولک سینڈروم سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔

Comments

- Advertisement -