جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

اکلوتے بیٹے کی موت کا غم، والدین نے بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

چھتیس گڑھ: بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا جہاں ایک جوڑے نے اپنے اکلوتے بیٹے کی موت کے غم میں اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 48 سالہ کرشنا پٹیل اور ان کی 47 سالہ اہلیہ راما بائی کی لاشیں اتوار کی رات ان کے گھر کے صحن میں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں، دونوں نے پھندا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق جوڑے نے 4 صفحات پر مشتمل خودکشی نوٹ اور ایک ویڈیو پیغام بھی چھوڑا ہے۔

نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ ان کے 21 سالہ اکلوتے بیٹے آدتیہ پٹیل کی 2024ء میں سڑک حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد سے وہ ناقابلِ برداشت صدمے سے دوچار تھے، والدین نے نوٹ میں اپنے بیٹے کو دنیا اور زندگی کی بنیاد قرار دیا ہے۔

نوٹ کے مطابق بیٹے کی موت کے بعد ہم زندہ تو تھے مگر زندگی نہیں گزار پا رہے تھے، ہمارے اس اقدام کا کوئی قصوروار نہیں اور ہم مکمل ہوش و حواس میں یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔

ایپسٹین فائلز : 2007 میں لاپتہ ہونے والی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ہولناک انکشاف

رپورٹس کے مطابق ویڈیو پیغام میں جوڑے نے اپنے وکیل سے درخواست کی ہے کہ آدتیہ کے حادثے کے بعد ملنے والی معاوضے کی رقم ہمارے بڑے بھائیوں میں تقسیم کردی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں