تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مسلمانوں اور گاندھی کیخلاف زہر اگلنے والا ہندو رہنما کالی چرن گرفتار

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے مسلمانوں اور مہاتما گاندھی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے والا انتہا پسند ہندو رہنما کالی چرن مہاراج کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ‌مدھیہ پردیش سے رائے پور پولیس نے سخت گیر ہندو رہنما کالی چرن مہاراج کو گرفتار کیا ہے جہاں وہ کئی روز سے مدھیہ پردیش جاکر چھپ گئے تھے۔

پولیس نے کالی چرن مہاراج کے خلاف مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور مہاتما گاندھی کو برا بھلا کہنے پر گرفتار کیا ہے۔

انتہا پسند ہندو رہنما نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ایک تقریب کے دوران مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والے نتھو رام گوڈسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی بھارت کو تباہ و برباد کردیا۔

دوسری جانب مہاراج نے اسلام اور مسلمان کے خلاف بھی اپنی زہریلی زبان کو جنبش دی اور کہا کہ اسلام اپنے نظریات کا سہارا لیکر تمام قوموں پر قابض ہونا چاہتا ہے۔

انہوں نے لوگوں کو مشتعل کرنے والی تقاریر کے دوران ہندوؤں سے درخواست کی کہ ہندو نظریات کو بچانے کےلیے سخت گیر ہندوؤں رہنماؤں کو الیکشن میں منتخب کریں۔

تقریب میں موجود کانگریس رہنماؤں نے کالی چرن کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد وہ گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے تھے۔

پولیس نے کالی چرن مہاراج کو گرفتار کرکے ان کے خلاف بغاوت کی دفعات بھی عائد کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -