پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

کراچی میں مہنگائی کا نیا وار، چکن اور انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں چکن اور انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، چکن 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری مہنگائی کی لپیٹ میں بے بس ہو چکے ہیں اور بنیادی خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سرد ہوائیں چلتے ہی کراچی میں چکن کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں، جو چند دن قبل 400 سے 450 روپے فی کلو میں دستیاب تھا، اب 700 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔

شہر کے پوش علاقوں ڈیفنس، کلفٹن اور بہادرآباد میں چکن 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ متوسط آبادی والے علاقوں میں اس کی قیمت 660 سے 680 روپے فی کلو کے درمیان ہے۔

انڈوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چکن اور انڈے جیسی بنیادی غذائی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ لوگ روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے اخراجات کم کرنے پر مجبور ہیں۔

شہری سوال کر رہے ہیں کہ آخر وہ کب تک اپنی بنیادی ضروریات کے لیے مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرتے رہیں گے، جبکہ حکام کی جانب سے فوری اور مؤثر اقدامات کی واضح کمی دکھائی دے رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں