کراچی: چکن گنیا کا مرض بے قابو، 5 ہزار افراد متاثر Chicken Guinea
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: چکن گنیا کا مرض بے قابو، 5 ہزار افراد متاثر

کراچی: شہر قائد کے ضلع غربی میں چکن گنیا کا مرض بری طرح پھیل گیا، مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع غربی میں صحت و صفائی سے متعلق تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے،  جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم فوٹو سیشن تک محدود  ہے جس کے باعث بلدیہ غربی میں چکن گنیا بخار وبائی مرض اختیار کرگیا ہے ۔

اس مرض سے کیماڑی، سائٹ،بلدیہ، سعید آباد ، اورنگی ٹاؤن کے رہائشی شدید متاثر ہیں اور بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5ہزار تک پہنچ گئی، بلدیہ غربی کے افسران اجلاسوں کےنام پر ٹھنڈے کمروں تک محدود ہیں۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ کی سرکاری ڈسپنسریوں میں عملہ غیر حاضر ہے، دوائیوں کا فقدان ہے، نااہل افسران وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں،کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں میں بیک لاک میں ضلع غربی سرفہرست آگیا ہے۔

وبائی امراض پھوٹنے کے بعد نجی اسپتال اور کلینک مریضوں سے بھر گئے، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد مرض کا شکار بن گئیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں