The news is by your side.

Advertisement

مرغی کے گوشت کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیے

جڑواں شہروں میں چکن کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور مرغی کا گوشت 250 روپے فی کلو اضافے سے 580 روپے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زندہ پرندے کی قیمت 100 روپے فی کلو اضافے سے 345 روپے ہو گئی ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 250 روپے فی کلو اضافے سے 580 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

چکن عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں چکن کی قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 580 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عید سے چند روز قبل زندہ پرندے کی قیمت 240 سے 250 روپے اور مرغی کے گوشت کی قیمت 380 سے 400 روپے تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں