تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت کے سابق وزیرخزانہ ’کک بیکس‘ لینے میں ملوث نکلے

چنائی: بھارت کے سابق وزیرخزانہ پی چدم برم کےگھرپرسی بی آئی حکام نے چھاپامارا ہے، ان پر منی لانڈرنگ اور حکومتی سودوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیرِ خزانہ کے خلاف کِک بیکس لینے کا ایک مقدمہ درج ہونے کے بعد چدم برم کےبیٹےکے چنائی میں واقع گھراور16 دیگر مقامات پرچھاپے مارے گئے۔

سی بی آئی چھاپے پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ چدم برم کی تلاش کے لئے ان کے بیٹے کارتی کے گھر اور دیگر پندرہ مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے۔ ان پر منی لانڈرنگ کا الزام بھی ہےجبکہ چھاپوں کے بعد چدم برم کا کہنا تھا کہ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے اور میری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کارتی چدم برم کی کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے آئی این ایکس نامی ایک میڈیا کمپنی سے کک بیکس کی مد میں دس لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی این ایکس نامی میڈیا کمپنی کے مالکان اپنی بیٹی کے قتل کے مقدمے میں پہلے ہی جیل میں بند ہیں اور ان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -