توہین عدالت کیس، چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے وکیل پربرہم imran-khan
The news is by your side.

Advertisement

توہین عدالت کیس، چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے وکیل پربرہم

اسلام آباد : توہینِ عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں بہ صورت دیگرحکم جاری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ٹریبیونل میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل کو تنبیہ کی کہ اگر عمران خان نے بیان واپس لے کر معافی نہیں مانگی تو حکم جاری کردیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیس کی سماعت ہمارے دائرہ اختیارمیں نہیں ہے تو کیا خان صاحب ہمیں گالیاں دیں گے؟ اور کیا یہ طرز گفتگو ان کو زیبا ہے؟

چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اپنےموکل کوکہیے کہ متنازعہ بیان واپس لے کرفوری طور پر معافی مانگیں اور اگرتوہین عدالت پران کا جواب نہ آیا تو حکم جاری کریں گے۔

دوسری جانب انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے انتخابی مہم کے دوران ترقیاتی اسکیموں کے اعلان پر الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں