ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

جی بی الیکشن، کچھ امیدوار جان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان: چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ خلاف توقع زیادہ رہا، گلگت بلتستان میں پر امن ماحول میں پولنگ ہوئی، کچھ امیدوار جان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے دوران پر امن پولنگ ہوئی، صاف اور شفاف انتخابات ہوئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے انتخابی نتائج میں وقت لگے گا، غیر ذمہ دارانہ اور غیرضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے، کسی بھی حلقے میں انتخابی عملے کی کمی نہیں تھی، کچھ امیدوار جان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں جن میں سے ایک حلقے گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں 1160 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں سے 418 کو انتہائی حساس جبکہ 311 کو حساس قرار دیا گیا تھا، 23 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں 330 امیدواران نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 13 نشستوں کی ضرورت ہوگی، جس پارٹی کے اتنے یا اس سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے قانون ساز اسمبلی اور صوبے میں اگلا وزیراعلیٰ اُس کا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں