بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

انتخابی عمل سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو (7 جون 2026): چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے انتخابی عمل کو پُرامن اور تسلی بخش قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن پُرامن ماحول میں ہوئے، سکیورٹی کیلیے 15 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ عوام نے پُرامن ماحول میں ووٹ کاسٹ کیے، انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا، ہمارے پاس کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں