اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے اراکین کے استعفے کا مطالبہ رد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صداررت اجلاس ہوا ،جس میں چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کو دوٹوک جواب دے دیا ہے کہ اراکین مستعفی نہیں ہونگے جبکہ ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لینے کا مطالبہ بھی مسترد کردیا ہے۔ اراکین کے استعفوں کے بجائے بلدیاتی الیکشن شفاف بنانے کیلئے رائے دیں۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے سیاسی جماعتوں پر واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات سر پر ہیں، اراکین استعفی نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات شفاف بنانےکیلئے شہرِاقتدار میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی۔
انھوں نے کہا کہ عدالیہ نے افسران دینے سے انکار کردیا ہے لہذا الیکشن میں انتظامی افسران ریٹرننگ آفیسر کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
کمشنرنے سیاسی جماعتوں کویقین دلایا کہ بلدیاتی الیکشن شفاف بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، بند انتظامی روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کرادا ادا کرنا ہوگا۔