The news is by your side.

Advertisement

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی کا ناقدین کو جواب

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ میری ذات پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے مثبت تنقید کا کبھی برا نہیں مانوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او وسیم خان نے کہا کہ پالیسی پر تنقیدضرور کریں لیکن ذات پر نہیں، مجھ پر بلاوجہ تنقیدکی گئی تنخواہ کو بار بار اچھالا گیا۔

چیف ایگزیکٹیوپی سی بی نے کہا کہ ذاتی تنقیدکی جاتی ہےجس سےدکھ ہوتاہے، باہر والا کہہ کر میری ذات پرتنقیدکی گئی، فیملی والےایسےبیانات دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی پر یا ڈیلیور نہیں کرسکا تو تنقیدضرور کریں، پالیسی پر تنقیدضرور کریں لیکن ذات پر نہیں اگر مثبت تنقیدکی گئی تو کبھی برا نہیں مانوں گا۔

وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور کوشش کرتا رہوں گا، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کااعلان کر چکےہیں، کورونا کے باوجود پی سی بی کام کر رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں