اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

اے ٹی سی نے مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید کی سزا سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(2 مارچ 2026): سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کا معاملہ پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرموں کو طویل قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرموں کو مجموعی طور پر 68 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت کے جج شاہد سکندر نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے مولانا طاہر سیفی کو مجموعی طور پر 32 سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ ان پر 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مولانا طاہر سیفی کے خلاف شیخوپورہ کے تھانہ اے ڈویژن میں اشتعال انگیز تقریر اور فتویٰ دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

اسی نوعیت کے ایک دوسرے مقدمے میں عدالت نے دوسرے مجرم ریاض کو مجموعی طور پر 36 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مجرم ریاض پر ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مجرم ریاض کے خلاف ضلع قصور کے تھانہ چھانگا مانگا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دونوں مجرموں کو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے، دھمکیاں دینے اور عوام کو اکسانے کے الزامات ثابت ہونے پر یہ سخت سزائیں سنائی گئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں