جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

بیرونی اشاروں پر فیصلے قیام پاکستان کے مقاصد کے منافی ہیں، محمود خان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بیرونی اشاروں پر ملک کے فیصلے قیام پاکستان کے مقاصد کے منافی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون اشاروں پر ملک کے فیصلے قیام پاکستان کے مقاصد کے منافی ہیں۔ ایک طرف نا اہل سیاستدان ہیں جو ملک کو اغیار کا غلام رکھنے پر بضد ہیں تو دوسری جانب عمران خان اکیلا کھڑا ہے جو قوم کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس ملک کو چلانے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی اہلیت۔ جب حکمران اپنی چوری کے تحفظ میں مشغول ہوں وہ ملک کیسے چلائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک وقوم کے بہتر مستقبل اور خود مختاری کی جنگ ہے۔ عوام عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں