تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

آزادی مارچ کو خیبرپختونخوا کے لوگ کامیاب بنائیں گے، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ یہ پی ٹی آئی نہیں قومی خودمختاری کی جنگ ہے، آزادی مارچ کو خیبرپختونخوا کے عوام کامیاب بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لوئر دیر کا دورہ کیا اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی ائی کی جنگ نہیں، قوم کی خودمختاری کی جنگ ہے، پختون قوم کبھی غلطی قبول نہیں کرتی، ہم آدھی روٹی کھائیں گے لیکن آئی ایم ایف غلامی سےنجات حاصل کریں گے، آزادی مارچ کو خیبرپختونخوا کے لوگوں کامیاب بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمران بیرونی طاقتوں کے غلام رہے ہیں لیکن ہماری سیاست کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، بہت جلد انتخابات ہونے جا رہے ہیں ہم پھر سے اقتدار میں آئیں گے، منحرف اراکین کے ووٹ سے متعلق فیصلے پر اعلیٰ عدلیہ کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے کم آمدنی والے خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کیلیے انصاف فوڈ کارڈ پروگرام کا اجرا بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے غریب گھرانوں کیلیے بڑی خوشخبری

اس اسکیم کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 10 لاکھ گھرانوں کو مدد فراہم کی جائے گی جبکہ آئندہ مرحلے میں مزید خاندانوں کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

Comments