اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

ایمبولینس میں نوجوان کی ہلاکت، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک میں پھنسی ایمبولینس میں زخمی نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی اور ٹریفک روکنے پرنوجوان کےجاں بحق ہونے کی تحقیقات کاحکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ٹریفک خصوصاً ایمبولینس کو روکنے کا کوئی جواز نہیں، نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، واضح ہدایات کے باوجود روٹ پر ٹریفک کیوں روکا گیا؟ اس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آج نشتر اسپتال روڈ جانے کا کوئی شیڈول نہیں تھا اس کے باوجود ٹریفک روک دی گئی جس میں ایک ایمبولینس پھنسی رہی اور زخمی بروقت اسپتال نہ پہنچنے پر دم توڑ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں