لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کھوئی ہوئی منزل دوبارہ حاصل کرے گا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔
[bs-quote quote=”حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالے گی” style=”style-6″ align=”left” author_name=”عثمان بزدار”][/bs-quote]
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی استحکام کے لیے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے دن رات کام کررہے ہیں، ملک کی ترقی اور نئے پاکستان کی تعمیر میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانی ہوں گی، حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا ہوگا۔۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی ترقی و خوشحالی ہے، عوام پرانے پاکستان سے نکل کر نئے پاکستان میں آنے پر خوش ہیں۔
سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا۔